31 جولائی، 2016، 5:59 PM

ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ سے ایک خآتون ہلاک

ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ سے ایک خآتون ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں مسلح شخص نے دو مقامات پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 30سالہ خاتون ہلاک اور متعد د افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں مسلح شخص نے دو مقامات پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 30سالہ خاتون ہلاک اور متعد د افراد زخمی ہو گئے ہیں  جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق  علاقے میں کئی مقامات پر فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہیں جنہیں مختلف مقامات سے اٹھا کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
فائرنگ کے بعد مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو مقامات کو تحویل میں لے لیا گیا ہے مگر گولیاں چلانے والوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔ فائرنگ کا واقعہ دوپہر تین بجے کے قریب پیش آیا ۔

News ID 1865895

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha